Swat Voice
Sport

جنوبی افریقہ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

sa - جنوبی افریقہ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا


جنوبی افریقہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا اور جنوبی افریقہ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹرسٹن اسٹیبس ورلڈ کپ سے اپنا ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا ڈیبیو کریں گے جبکہ راسی وین ڈیر ڈوسن انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔

جنوبی افریقہ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں ٹیمبا بووما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، رضا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لنگی نگیڈی، اینریچ نورٹجے، وین پارنیل، ڈوین پریٹوریس، کیگسو ربادا، ریلی روسو، تبریز شمسی اور ٹرسٹن اسٹیبس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کی ٹرافی بولنے سے نہیں جیتی جاتی، بابر اعظم

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2022 رواں سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ پروٹیز کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔





Source link

متعلقہ

آئی پی ایل میں نئے دلچسپ قوانین متعارف

Swat Voice Editor

اب بابر اور رضوان سے جان چھڑالی جائے؟ شاہین آفریدی کی طنزیہ ٹوئٹ

Swat Voice Editor

نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 319 رنز کا ہدف

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy