Swat Voice
Sport

پاکستان نے ہم سے بہتر کھیلا، بھارتی کپتان

rohit - پاکستان نے ہم سے بہتر کھیلا، بھارتی کپتان


ایشیا کپ کے گزشتہ رات میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایک اور جیت اپنے نام کر لی، جس کے بعد بھارتی کپتان بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے روہیت شرما نے کہا کہ ہم میچ کے دوران مطمئن تھے، یہاں تک کے نواز اور رضوان کے درمیان پارٹنرشپ کے وقت بھی ٹیم مطمئن تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین تھا کہ اگر یہاں وکٹ مل جاتی ہے تو صورتحال تبدیل ہوجائے گی لیکن یہ پارٹنر شپ کچھ زیادہ ہی لمبی چل گئی، انہوں نے کہا کہ ماننا پڑے گا سامنے والی ٹیم میں کلاس ہے جس کے چیلنج کا سامنا آج ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: شاباش ٹیم پاکستان، وزیراعظم : ٹیم نے زبردست مقابلہ کر کے کامیابی حاصل کی، عمران خان

اسکور سے متعلق سوال پر بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ 180 اسکور کسی بھی میدان اور کسی بھی وکٹ پر اچھا ٹارگٹ ہوتا ہے، لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ اسکور چاہتی ہے، انہوں نے اپنی ٹیم کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ہمارے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں، انہوں نے اچھی پرفارمنس سے کئی میچ جتوائے ہیں، لیکن اس بار پاکستانی ٹیم کو کریڈٹ دینا پڑے گا کہ انہوں نے بہتر کھیل پیش کیا اور جیت ان کی ہوئی۔

 

 



Source link

متعلقہ

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Swat Voice Editor

کرکٹ ورلڈ کپ،سری لنکا نے انڈیا پر بجلیاں گرادیں

Swat Voice Editor

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفکیشن جاری

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy