Swat Voice
Sport

محمد رضوان کی پرفارمنس سے وسیم اکرم ناخوش

wasim - محمد رضوان کی پرفارمنس سے وسیم اکرم ناخوش


پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ تو حاصل کیا لیکن سابق کپتان وسیم اکرم کی تنقید سے نہ بچ سکے۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کے میچ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ رضوان کا ناٹ آؤٹ جانا میرے نزدیک درست نہیں،  اگر آپ تھکے ہوئے ہیں تو کچھ باؤنڈریز لگانے کی کوشش کریں اور آؤٹ ہوجائیں،پاکستان ٹیم کی بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس لائن اپ میں آصف، افتخار، نواز اور شاداب ہیں، اس فارمیٹ میں 57 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جانے کا کیا فائدہ، معاف کیجئے گا مجھے یہ پسند نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی 20 میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو194 رنز کا ہدف دیا تھا، اور پاکستانی بالرز نے 38 رنز پر ہی حریف ٹیم کو آل آوٹ کر دیا۔

 میچ میں محمد رضوان نے 57 گیندوں پر 78 رنز بنائے اور پلیئر آف دی کا ایوارڈ اپنے نام کیا،  جب کہ فخر زمان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اننگز کے آخری اوور میں لگاتار چار چھکے لگا کر خوش دل شاہ نے 35 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔



Source link

متعلقہ

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، پلیئنگ الیون میں کون اِن اور کون ہو گا آؤٹ؟

Swat Voice Editor

ممتاز کرکٹر جاوید میاں داد کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل

Swat Voice Editor

انگلش کپتان انجری کا شکار، پاکستان میں میچ دیکھیں گے، کھیلیں گے نہیں، برطانوی میڈیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy