Swat Voice
Sport

آج ہماری کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی، عمران خان کی پیشن گوئی

Imran Khan Faisalabad 01 - آج ہماری کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی، عمران خان کی پیشن گوئی


فیصل آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ ٹیم عمران خان نے پیشن گوئی کی ہے کہ آج ہماری کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

آئی ایم ایف کہہ رہا ہے مہنگائی بڑھے گی، بجلی مزید مہنگی ہو گی، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق 1992 کا ورلڈ کرکٹ کپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف اللہ نے مجھے کامیابی دی تھی۔

عمران خان نے شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہوں آپ کا کپتان اور آپ ہیں میری ٹیم۔

شاہنواز دھانی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

ہم نیوز کے مطابق جس وقت عمران خان اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے تو عین اس وقت دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل تھیں۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔

پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں ایشیا کپ کا حصہ ہیں، چند روز قبل بھی حریف ٹیموں کے مابین میچ ہوا تھا جسے بھارت نے جیت لیا تھا اور پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔

ایشیا کپ:روایتی حریف پھر آمنے سامنے، بھارت کی 131 رنز پر پانچویں وکٹ گر گئی

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے عمران خان نے بحیثیت کپتان بھارت کو بھارت میں اور انگلینڈ کو انگلینڈ کی سرزمین پر شکست سے دوچار کرنے کی تاریخ رقم کی تھی۔



Source link

متعلقہ

جو لیڈر اپنی غلطی مان نہیں سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا، آرمی چیف

Swat Voice Editor

12 رنز کا دفاع،حسن علی نے زمان خان کیلئے بڑی درخواست کر دی

Swat Voice Editor

دوسری اننگز میں بھی5وکٹیں لینے کی کوشش کروں گا، ابرار احمد

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy