Swat Voice
ضرور پڑھیںکھیل

ایشیا کپ، سپرفور مرحلے میں آج پاک بھارت ٹاکرا ہو گا

Pak Vs India - ایشیا کپ، سپرفور مرحلے میں آج پاک بھارت ٹاکرا ہو گا


دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔

ایشیا کپ ٹی 20 میں گروپ میچز کے اختتام کے بعد اب سپرفور مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس کا آج دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کے گزشتہ پاک بھارت میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اعشاریہ  5 اوورز میں 147 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آوٹ ہو گئے تھے۔

پاکستان کے خلاف اہم میچ میں بھارت کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا دستیاب نہیں ہیں وہ گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو چکے ہیں دوسری جانب پاکستانی کھلاڑی شاہنواز دھانی بھی گزشتہ میچ میں انجری کے باعث آج کے میچ سے باہر ہیں۔

سپر فور کے پہلے میچ میں شارجہ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں جس میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے دی جبکہ بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 6 ستمبر کو دبئی میں میچ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بیٹرز کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے،حارث رؤف

قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان  کے خلاف میچ کھیلے گی۔ 8 ستمبر کو دبئی میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی اور قومی ٹیم کا 9 ستمبر کو سری لنکا سے بھی دبئی میں مقابلہ ہوگا۔

ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔



Source link

متعلقہ

کوکارئی میں زمین کا تنازعہ ،دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، ایک جاں بحق

Saeed

ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سےسیمینار کا انعقاد

Saeed

آل گورنمنٹ گرینڈ الائنس کا اساتذہ پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy