Swat Voice
ضرور پڑھیںکھیل

پاکستانی ٹیم آج بھارت کو شکست دے سکتی ہے، شاہد آفریدی

shahid afridi - پاکستانی ٹیم آج بھارت کو شکست دے سکتی ہے، شاہد آفریدی


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی ٹیم آج بھارت کو شکست دے سکتی ہے۔

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ آج کھیلا جا رہا ہے جس میں شاہد آفریدی نے پاکستان کی جیت کی امید ظاہر کی ہے۔ شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست کے بعد پاکستان نے اپنا ردھم حاصل کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پاک بھارت میچ میں پاکستان نے اچھا مقابلہ کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم میں ساری کوالٹیز موجود ہیں اور وہ بھارت کو شکست دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

سابق کپتان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ شاہین کی انجری نے پاکستانی ٹیم کو زیادہ نقصان پہنچایا بلکہ میں تو سمجھتا ہوں کہ اس انجری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہمیں اپنی بینچ اسٹرینتھ کو آزمانے کا موقع فراہم کیا ہے۔



Source link

متعلقہ

کوکارئی، 20 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

Swat Voice Editor

وزیر اعلیٰ محمود خان اور فضل حکیم کی پشاور میں ملاقات

Swat Voice Editor

لوئردیر، صحافیوں پر تشدد ،سوات پریس کلب کی جانب سے شدید مذمت

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy