Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

پاک فوج نے سوات میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کر لیا

Flood 4 - پاک فوج نے سوات میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کر لیا


راولپنڈی: پاک فوج نے سوات میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا گیا ہے جنہیں کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سیلاب متاثرین کے لیے دیر اسکاؤٹس نے فلڈ ریلیف کنٹرول سینٹر قائم کر دیا ہے اور ہنگامی صورتحال یا مدد کے لیے دیر اسکاؤٹس فلڈ ریلیف کنٹرول روم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، مدد کے لیے 03091311310 اور 03235780067 پر رابطہ کریں جبکہ کنٹرول روم سے پی ٹی سی ایل نمبر 0945825526 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سیکڑوں شاہراہیں اور پل سیلاب میں بہہ گئے

دوسری جانب موسم میں بہتری کے بعد آرمی ایوی ایشن کے 4 خصوصی ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی اور سوات میں پھنسے ہوئے خاندانوں تک امدادی سامان پہنچایا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کمراٹ کی پہاڑی چوٹی پر پھنسے لوگوں کو موسم بہتر ہوتے ہی فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جائے گا۔



Source link

متعلقہ

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا پروپیگنڈہ ہے، پروفیسرابراہیم

Swat Voice Editor

جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، مظاہرین

Swat Voice Editor

وزیر اعلیٰ محمود خان کے درخواست پر سوات،بونیر، شانگلہ،کوہستان اور دیگر علاقوں میں سیلاب کے دوران شہید ہونے والے افراد کے یتیم بچوں کے تعلیمی اخراجات خپل کور فاؤنڈیشن نے اٹھانے کا اعلان کردیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy