Swat Voice
سوات نیوزصحتضرور پڑھیں

صوبائی وزیر نے دھمکیاں دی اورہراساں کیا ،بٹ خیلہ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جمیل کی پریس کانفرنس

WhatsApp Image 2022 09 13 at 4.46.55 AM 960x432 - صوبائی وزیر نے دھمکیاں دی اورہراساں کیا ،بٹ خیلہ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جمیل کی پریس کانفرنس

 سوات(سوات وائس )بٹ خیلہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جمیل خان کو انصاف فراہم کیا جائے، ان کے ساتھ پیش آنے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، نشے میں دھت پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شکیل خان اور انکے ساتھوں نے بٹ خیلہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جمیل خان اور ان کے بیٹے کو ڈیڑھ گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا اور اسے مختلف قسم کے دھمکیاں دی، جوان کے اورانکے خاندان کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے جس کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہارپراویشنل ڈاکٹر ایسو سی ملاکنڈ کے صدڈاکٹر نعیم اللہ، ڈاکٹر عبدالواسع اور دیگر نے بٹ خیلہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جمیل کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ہستپالوں میں عوام کے خدمت کے لئے بیٹھے ہیں اور عوام کے خدمت کے لئے دن رات ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شکیل خان اور انکے ساتھیوں نے بٹ خیلہ کے ایم ایس ڈاکٹر جمیل کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا اور اسے حبس بے جا میں رکھنے کے ساتھ ساتھ جان لیوا دھکمیاں دی ہے جو سراسر ظلم ہے جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ شکیل خان اپنے کالے کرتوتوں کو چھپا نے کے لئے غیر قانونے حربے استعمال کررہے ہیں تاکہ اسکا اصلی روپ دنیا کے سامنے پیش نہ ہو، انہوں نے کہا کہ شکیل کے کارندوں نے بٹ خیلہ ہسپتال میں کچھ غیر قانونی کام کئے ہیں جس کے خلاف ایم ایس ڈاکٹر جمیل خان نے انکوئیری کے لئے درخواست بھیجے ہیں اس کو چھپانے کے لئے شکیل خان اپنے ساتھیوں سمیت بٹ خیلہ ہسپتال کے ایم ایس جمیل خان کو مختلف نمبروں سے پیغامات بھیجتے ہیں اور ڈرایا دھمکیا یا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ موصوف نے ڈاکٹر جمیل کے گھر کے تالے بھی توڑے ہیں، جس کے خلاف ہم نے پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس صوبائی حکومت کی ایماپر ایف آئی آر درج کرنے سے انکاری ہے جو افسوس کی بات ہے جس سے ڈاکٹرز میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر ز ایک پلیٹ فارم پرہے اور اپنے برادری کے عزت کو بچانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم اس پریس کانفرنس کے وساطت سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں بٹ خیلہ ہسپتال کے ایم ایس کو انصاف فراہم کریں اورپی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شکیل خان اور ان کے کارندوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو صوبہ بھر میں ڈاکٹر ز نامعلوم مدت تک ہڑتال اور احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

متعلقہ

سیلاب کے نقصانات کی روک تھام کے لئے دریاؤں کی ری ماڈلنگ ضروری ہے، کمشنر ملاکنڈ

Swat Voice Editor

انٹرتقریری مقابلے، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

Swat Voice Editor

ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سےسیمینار کا انعقاد

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy