Swat Voice
Sport

بابر اور رضوان کی جوڑی نے اوپننگ پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

rrr - بابر اور رضوان کی جوڑی نے اوپننگ پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا


 پاک انگلینڈ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے ہدف کے تعاقب میں بغیر آوٹ ہوئے 203 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے شراکت داری کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف 197 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تھی۔

اس دوران قومی ٹیم کی سلامی جوڑی نے بھارتی اوپنرز کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی سب سے کامیاب جوڑی بن گئی ہے۔

بابراعظم کی سنچری سے واپسی، انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست

بھارت کے شیکھر دھون اور روہت شرما نے 52 اننگز میں 1743 رنز بنائے تھے جب کہبابر اور رضوان نے 36 اننگز میں بھارتی جوڑی سے زیادہ رنز بنا لیے ہیں۔

محمد رضوان اور بابر اعظم نے 36 میچز میں 1800 سے زائد رنز بنا رکھے ہیں۔



Source link

متعلقہ

کراچی ٹیسٹ، پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش

Swat Voice Editor

ایشیاکپ2023کے شیڈول کااعلان کر دیا گیا

Swat Voice Editor

میسی اب کون سا کلب جوائن کریں گے ؟

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy